پشاور۔ خیبرپختونخواووشوایسوسی ایشن نےماکنڈڈویژن ایسوسی ایشن کی کابینہ کےعہدیداروں کااعلان کردیاکیا۔صدرصبغت اللہ اورسیکرٹری شہاب الدین منتخب ہوگئے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزدیرلوئرکےعلاقہ تیمرگرہ میں اجلاس زیرصدارت رحمت گل افریدی منعقدہوا۔جس میں ڈسٹرکٹ سوات۔ملاکنڈ۔دیرلوئر۔دیر بالا۔چترال ڈسٹرکٹ ووشوایسوسی ایشن کے عہدیداروں نےحصہ لیا۔اس موقع پرملاکنڈ ڈویژن میں ووشو کےمعاملات پرغوروخوص کیاگیا۔اجلاس میں متفقہ طورپرنئی کابینہ کیلیئے عہدیداروں کےناموں کااعلان کردیاگیا۔منتخب عہدیداروں میں ملاکنڈسےصبغت اللہ کوصدر۔نصرالہ سینئرنائب صدر۔نائب صدورمیں اسماعیل۔نادیہ اقبال۔نادرخان۔محمد جاویڈ اوروقاص شامل ہیں۔جنرل سیکرٹری شہاب الدین۔ایسوسی ایٹ سیکرٹری جاوید۔عدنأن۔خانزادہ۔نبیلہ جبکہ فنانس سیکرٹری راحت اللہ.وحیدافس سیکرٹری۔حفیظ اللہ پی اراو۔کامران پریس سیکرٹری جبکہ ایگزیکٹیوکمیٹی میں امیرحمزہ۔سعدیہ۔اصف خان۔مسز افتاب۔ضیاء اللہ۔حیات اللہ اورایمل خان شامل ہیں۔
اس موقع برنومنتخب صدرصبغت اللہ نے کہا ہے کہ ملاکنڈڈویژن میں ووشوکنگفو بہت مقبولیت حاصل کرلی ہےاوراس قلیل مدت میں پورے ملاکنڈڈویژن میں ووشوکلبوں کی تعدادمیں اضافہ ہوگیاہےاور انشاء اللہ مزیدکلب بھی قائم کردی جائنگے۔پاکستان ووشوفیڈریشن کےنائب صدررحمت گل افریدی اورصوبائی ایسوسی ایشن کےسیکرٹری نجم اللہ صافی نے کہاکہ وہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت صوبےبھرمیں ووشو کے فروغ کیلیئے کام کررہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوامیں ووشوکافی مقبولیت حاصل کرلی ہےاورنیشنل چمپئن شپ میں خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں نےمیڈلزحاصل کررکھی ہے۔