مردان(نمائندہ سپورٹس)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ کی معروف و مقبول نوجوان ہاکی پیلئر گل پری نے کہا کہ محنت اور لگن سے انسان کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جب انسان اپنے کام سے مخلص ہو تب محنت کے زریعے اپنے منزل تک اسانی سے پہنچ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن سپورٹ نہ ھونے کی وجہ سے آگے جانے سے قاصر ہے معروف و مقبول نوجوان ہاکی پیلئر محترمہ گل پری نے روزنامہ گلوبل ٹائمز اخبار یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ انسان کو کبھی بھی ہمت ہارنا نہیں چاہیے بلکہ اسکو محنت کرنی چاہئے تا کہ کامیابی حاصل کر سکے انہوں نے کہا کہ انسان کی کامیابی صرف محنت نہیں بلکہ والدین کی سپورٹ اور دعا کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے کیونکہ انسان کی کامیابی میں اہم رول والدین کا ہی ہے محترمہ گل پری نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے محنت و لگن سے اپنے شعبے میں کامیابی و کامرانی حاصل کی ہے جس پر مجھے فخر ہے اور خواتین سے بھی گزارش کرتی ہوں کہ عملی محنت کے زریعے اپنے اپکو کامیاب کریں تا کہ کل ملک و قوم کی خدمت کر سکے۔