پاکستان کپ کے چوتھے راؤنڈ میں خیبرپختونخوا، سنٹرل پنجاب اور بلوچستان نے اپنے اپنےمیچز جیت لیے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ کے پی نے 113 رنز کا مطلوبہ ہدف 23.1اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آلراؤنڈر ساجد خان ناقابل شکست 20 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ۔ مصدق احمد نے 15 رنز بنائے۔ ناردرن کے آف اسپنر مبصر خان نے 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل کے پی کے کپتان خالد عثمان نے ٹاس جیت کر ناردرن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ناردرن کی پوری ٹیم 36.4 اوورز میں 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فیضان ریاض 42 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ 83گیندوں کا سامنا کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے ناردرن کے دیگر تین بلے بازحماد اعظم (19)، آصف علی (14) اور عمر امین (10) رہے۔خیبرپختونخوا کے اسپنر افتخار احمد نے 12 رنز دے کر 3 جبکہ آصف آفریدی اور عرفان اللہ شاہ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ساجد خان نے تین اوورزمیں 4 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں آلراؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ساجد خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے طیب طاہر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سدرن پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد4 وکٹوں سے ہرادیا۔ سنٹرل پنجاب نے 321 رنز کا ہدف 5 گیندیں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر طیب طاہر نے 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 12چوکے اور2 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے رضوان حسین کے ہمراہ 103 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کی۔ رضوان حسین نے 37 گیندوں پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین قاسم اکرم نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ سدرن پنجاب کے محمد عمران اور زاہد محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائےتھے۔ وقار حسین نے 70 جبکہ حسین طلعت اور صہیب مقصود نے 60، 60 رنز بنائے۔ محمد عمران نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر احمد بشیر اور اسپنر رضا علی ڈار نے 3،3 جبکہ زبیر خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ طیب طاہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے ایاز تصور اور کپتان عمران فرحت کی نصف سنچریوں اور کاشف بھٹی کے ناقابل شکست 40 رنز کی بدولت 240 رنز کا مطلوبہ ہدف 46.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایاز تصور نے 69 اور عمران فرحت نے 59 رنز بنائے۔ سندھ کےفاسٹ باؤلرز محمد حسنین نے 3 اور محمد عمر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سندھ نے مقررہ47 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔ حسان خان اور دانش عزیز نے بالترتیب 54 اور 52 رنز کی اننگز کھیلیں۔ تجربہ کار بیٹسمین اسد شفیق 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بلوچستان کے فاسٹ باؤلر عماد بٹ نے 54 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کاشف بھٹی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عماد بٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کےچوتھے راؤنڈ کے اختتام پر خیبرپختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرےاور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ سدرن پنجاب اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کے پوائنٹس کی تعداد 2،2 ہے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
Link Situs Toto Slot
xx1toto, situs toto, tabel shio
Situs Scatter Hitam Mahjong Wins 3
xx1toto
xx1toto, situs toto slot, bandar togel
situs toto slot
scatter hitam, black scatter, mahjong wins 3
mahjong scatter
situs toto
black scatter, mahjong wins 3
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
slot gacor bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
scatter hitam
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d slot gacor
bacan4d
xx1toto scatter hitam
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacan4d
ts77casino bet 200
bacansport
aplikasi slot
xx1toto scatter hitam
bacan4d
bacan4d login
situs toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
bacan4d
xx1toto
slottoto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
ts77casino
ts77casino
ts77casino
ts77casino
Scatter Hitam
Situs Toto
toto slot
Scatter Hitam
Situs Toto
toto slot
bacan4d toto terpercaya
scatter hitam
slot mahjong wins 3
mahjong wins 3 black scatter
scatter hitam
ts77casino
ts77casino
tabel shio 2025
bacan4d
akun slot bet 400
bacan4d slot gacor toto
instagram bacansports
situs toto
bacan4d slot toto
scatter hitam
scatter hitam
slot bet kecil
bacansports taruhan bola
slot gacor
Demo Slot
Situs Toto
toto togel
Toto slot gacor
slot gacor bett 200
situs toto
situs toto
bacan4d scatter hitam 2025
bacan4d slot bet 300
bacansport