کمشنر کراچی مہمان خصوصی ہونگے باونس اور ممبازاسکواڈ سیمی فائنل میں آگئے
سجاس کے سیکریٹری اصغرعظیم گرلز مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے گرلز ایونٹ میں چھ میچوں کا فیصلہ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کے بی بی اے کے زیر اہتمام بلدیہ جنوبی کے تعاون سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر جاری چوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں باونس کلب نے کارساز ممباز کلب کو 59-66 پوائنٹس سے شکست اور ممباز اسکواڈ کلب نے عسکری الفاذکلب کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد59-61 پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا پہلے میچ میں باونس کلب کی جانب سے ضیاء احمد نے 15 نعمان اعوان نے 14 اور سید مبشر نے 10 جبکہ کارساز کی جانب سے علی حسین نے 20 محمدعلی نے 11 اور محمدآصف نے 11 پوائنٹس اسکور کئے دوسرے میچ میں ممباز اسکو اڈ کی جانب سے سعد خان نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 پوائنٹ اسکور کئے جس میں پانچ تھر ی پواینٹر ز شامل تھے جبکہ کینتھ جانسن نے چار تھری پواینٹر ز کی مدد سے 22 اور سلیمان نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ عسکری کی جانب سے انس عثمان نے 22 سیف اللہ نوشیروانی نے 15 اور سید بختیار نے 12 پوائنٹس اسکور کئے۔
درین اثنا گرلز ایونٹ جو کہ 3×3 کے طرز پر کھیلاجارہا ہے اس میں چھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ آج کے میچوں کے مہمان خصوصی سجاس کے سیکریٹری اور نامور صحافی اصغرعظیم تھے جبکہ انکے ہمراہ ممتاز صحافی اور ہاکی کے کھلاڑی زاہد غفار بھی تھے اصغرعظیم نے اس موقع پر کے بی بی اے کی کاوشوں اور خصوصاًصدر غلام محمد خان کی محنت پر خراج تحسین ادا کیا اور باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے سجاس کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا آج کے پہلے میچ میں الفاذکلب نے انسپائرنگ ہاکس کو 4-13 پٹرسن اسٹار نے انسپائر نگ وائیرز کو 2-4 سے تیسرے میچ میں آرام باغ کلب نے ڈاو کلب کو 2-5 سے چوتھے میچ میں اقرا کلب نے اسپرٹ کلب کو 3-5 سے پانچویں میچ میں ونکس کلب نے انسپریم کلب کو 3-8 سے چھٹے میچ میں الفاذکلب نے آرام باغ کلب کو 4-10 سے ان میچوں میں فجرفاطمہ، مرینہ سجاد، لائبہ تبریز، بشری، امینا عامر، مرحبہ الخلیل، عائشہ ظہیر، مریم زاہدہ، رافعہ خالد، کیمرون ٹرنرنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیاآج کے میچوں کو کے بی بی اے سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین محمدیعقوب سابق سیکریٹری کے بی بی اے محمدافضل اور انٹرنیشنل ریفری اور کوچ جاوید خان نے بھی دیکھا۔ان میچوں میں ظفراقبال، زاہد ملک، عامر غیاث، عامر شریف، سید مصنف شاہ، نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، جاوید میمن، ممتاز احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے ٹورمنٹ میں بوائز سیمی فائنل 16 جنوری کو 7:00 بجے شام اور فائنل مقابلے اتوار کو آج 17جنوری کو ہونگے گرلز کا فائنل5:00 بجے شام اور بوائز کا فائنل 6:00 بجے شام کھلاجائے گا کمشنر کراچی نوید احمد شیخ مہمان خصوصی ہونگے اور انعامات تقسیم کرینگے