کراچی اپریل میں 15 ویں نیشنل ویمن سافٹ بال چیمپئین شپ کی میزبانی کرے گا۔ آصف عظیم


کراچی۔ 15 ویں نیشنل ویمن سافٹ بال چیمپئین شپ اپریل کے پہلے ہفتے میں کراچی میں ہوگی سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن نیشنل چیمپئین شپ کی میزبانی کرے گی جس میں محکمہ جاتی ٹیموں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے اور پاکستان پولیس جبکہ صوبائی ایسوسی ایشنز بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اس بات کا فیصلہ کراچی میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر حیدر خان لہڑی کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر ملک نثار احمد،سیکریٹری جنرل آصف عظیم،جوائنٹ سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ، سیکریٹری فنانس مرادحسین، ایسوسی ایٹ سیکریٹری نسیم خان،محمدناصر اور فراز اعجاز بھی موجود تھے اجلاس میں سیکریٹری جنرل آصف عظیم بتایا کہ دوسرے سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک کے انعقاد کیلئے ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل بینگ چولو(Beng Choo Low) کو خط ارسال کر رہے ہیں کوویڈ کی صورتحال بہتر ہونے پر نیشنل چیمپئین شپ سے قبل کراچی میں محکمہ جاتی اور صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچز اور امپائرزکیلئے کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس کا بھی انعقاد کیا جائے گا قومی سافٹ بال اکیڈمی میں نئے سال کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے غیرملکی کوالیفائڈ کوچز کی تقرری کے سلسلے میں قومی سافٹ بال اکیڈمی کا وفد جلد ملایشیاء کادورہ کرے گا فیڈریشن کے صدر حیدر خان لہڑی نے اجلاس میں صوبائی ایسوسی ایشنز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی سیکریٹریز اپنی ایسوسی ایشنز کی گذشتہ کارکردگی اور 2021 میں سافٹ بال کی سرگرمیوں کاکلینڈر ائر اگلے ماہ تک فیڈریشن کو ارسال کریں تاکہ اسے فیڈریشن کی ویب سائٹ پر آویزاں کیا جائے حیدر لہڑی کامزیدکہنا تھا کہ قومی ویمن سافٹ بال چیمپئین شپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کرکے تربیتی کیمپ لگایا جائے گاجن کوٹریننگ دینے کیلئے بیرون ملک سے کوچزکومدعوکیا جائے گا اس موقع پر سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ نے نیشنل ویمنز چیمپیئن شپ کی میزبانی سندھ کودینے پر سافٹ بال فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت میزبان ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ مذکورہ ایونٹ کو شاندار انداز میں آرگنائز کرایا جائے چیمپیئن شپ میں شریک صوبائی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو رہائش،کھانے، سفری سہولیات سمیت کھیل کے میدان میں ایک مثالی ماحول فراہم کیا جائے گا تا کہ وہ پوری یکسوئی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں
۔

تعارف: newseditor