میلبرن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن کے لیے ملبرن پہنچنے کے بعد اپنے ہوٹل کے کمرے میں آئیسولیشن مکمل کر رہے ہیں تاہم چار دیواری کی قید بھی اعصام کے جذبے کو کم نہ کر سکی اور انہوں نے کمرے میں ہی ٹریننگ شروع کر دی۔آسٹریلین اوپن کا آغاز 8 فروری سے ہو گا جس کے لےی اعصام الحق تین روز قبل آسٹریلیا پہنچے، قوانین کے مطابق آسٹریلیا پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو 14 روز مکمل آئیسولیشن میں گزارنے ہیں۔
ایک جانب جہاں آسٹریلین اوپن میں چند مثبت ٹیسٹ رپورٹ ہوئے ہیں تو دوسری جانب کھلاڑی کمروں میں رہ کر بھی اپنی ٹریننگ کر رہے ہیں۔اعصام الحق بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے قدغن کے باوجود ٹریننگ کے سلسلے کو نہیں تھمنے دیا اور کمرے میں ہی خود کو فٹ رکھنے کے لیے مختلف ڈرلز شروع کر دیں، جم کا سامان میسر نہ ہوا تو اعصام نے روم میں دستیاب سامان جیسے پانی کی بوتلین اور مختلف ڈبوں پر ہی اکتفا کیا۔