محکمہ سپورٹس کی 124 آسامیوں کی فہرست جاری

پشاور(سپورٹس رپورٹر )صوبائی حکومت نے محکمہ سپورٹس اوریوتھ افیئر میں 170 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی جس میں محکمہ سپورٹس میں 124 جبکہ 45 آسامیاں یوتھ افیئر میں ہونگی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں نئی تعیناتیوں کیلئے لسٹ بھی جاری کردی ہیں جس کے مطابق گریڈ انیس کا ایک ڈائریکٹرگریڈ اٹھارہ کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرہونگے دیگر آسامیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ ، سینئر کوچ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ، اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر ، ایونٹ گرائونڈ مینجر ، بجٹ اینڈ اکائونٹ آفیسر ، کوچ ، آفس اسسٹنٹ ، کمپیوٹر آپریٹر ، جونیئر کلرک ، سینئر کلرک ، جونیئر کوچ ، کیئر ٹیکر ، ڈرائیور ، ٹیوب ویل آپریٹر ، گرائونڈ مین ، نائب قاصد چوکیدار اور سویپر کی آسامیاں شامل ہیں

error: Content is protected !!