کے ٹو سر کرنے والی نیپالی کوہ پیمائوں کی ٹیم کی صدر عارف علوی سے ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)کے ٹو کی چوٹی سر کرنے والی نیپالی ٹیم نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی ہے،
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کے ٹو سر کرنے والی نیپالی کوہ پیما ٹیم کی ملاقات صدر مملکت کی نیپالی ٹیم کو موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے پر مبارکباد ، ہمت اور بہادری پر تعریف


اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ آپ کی کامیابی کی وجہ سے پاکستان مثبت تاثر اجاگرہوا اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات ہیں اور ایسی سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے مابین خیرسگالی بڑھے گی، نیپالی سفیر ، تاپاس ادھیکاری اور ٹیم لیڈر ،نرمل پرجا نے حکومت ِ پاکستان کا مہمان نوازی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا•

error: Content is protected !!