پاکستانی باڈی بلڈرز نے 54ویں ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں مزید دو کامیابیاں حاصل کرلی

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستانی باڈی بلڈرز نے چونویں ایشیئن چیمپیئن شپ میں مزید 2 کامیابیاں حاصل کرلیں,محمد عظیم نے مسٹر ایشیا 70 کلو گرام سینیئر کیٹیگری میں چوتھی اور فضل الہی مسٹر ایشیا 100 کلو گرام کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کر نے میں کامیاب رہے، قومی ٹیم مجموعی طور آٹھویں نمبر پر رہی، مالدیپ سے موصول اطلاعات کے مطابق ایونٹ میں 24 ممالک کے تن سازوں نے اپنے جسم کی خوبصورتی کا مظاہرہ کیا

چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو ٹاپ سٹی ون کنور معیز نے تن سازوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایشیئن چیمپیئن شپ میں قومی تن سازوں کی پرفارمنس حوصلہ افزا ہے، ٹاپ سٹی ون کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ دوسری جانب ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے باڈی بلڈرز فضل الٰہی اور محمد عظیم نے شاندار انتظامات اور اسپانسر شپ دینے پر ٹاپ سٹی ون کا شکریہ ادا کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کے لئے چاہے جتنی تیاری کرلیں لیکن اسپانسر کے بغیر کسی بھی ایونٹ میں شرکت ممکن نہیں۔ ٹاپ سٹی ون کے چیف ایگزیکٹو کنور معیز اور پی بی ایف کے سیکریٹری جنرل سہیل انور نے باڈی بلڈنگ کے کھیل کو ایک نئی زندگی دی ہے، ٹاپ سٹی ون کی وجہ سے آج مالدیپ میں ہر جانب قومی ترانے کی گونج سنائی دے رہی ہے


70 کلو گرام سینیئر کیٹیگری میں ایران کے علی اسماعیل نے پہلی، بھارت کے نامی مارو نے دوسری اور دنیش سنگھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مسٹر ایشیا 100 کلو گرام سینیئر کیٹیگری میں بھارت کے کھارتھی کسور نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، ازبکستان کے اینڈرے فیڈورو نے دوسری، پیام بویلی تیسری، مہیندرا چوون چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے، مسٹر ایشیا کا اعزاز بھارت کے یاتندر سنگھ کے نام رہا،
چونویں ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی، تھائی لینڈ نے دوسری اورایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی

پاکستان چیمپیئن شپ میں ایک گولڈ میڈل، سمیت 3 میڈلز اپنے نام کرکے مجموعی طور پر 8 ویں پوزیشن حاصل کی، سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور کا کہنا تھا کہ قومی تن سازوں نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کردیا،پی بی ایف اپنے صدر کنور معیز کی سرپرستی میں باڈی بلڈنگ کے کھیل کے فروغ اور تن سازوں کو سپورٹ کرتی رہے گی،

error: Content is protected !!