اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ):آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے زیراہتمام قومی آسٹریلین فٹ بال لیگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں
گذشتہ روز آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر سردار طارق محمود نے آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے جنرل کونسل کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اجلاس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی جس میں قومی آسٹریلین فٹ بال لیگ چیمپئن شپ منعقد کروانے اور اے ایف ایل کے موجودہ آئین میں ترمیم اور دیگر امور شامل تھے، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی آسٹریلین فٹ بال لیگ چیمپئن شپ مارچ کے آخری ہفتے منعقد کروانے کی منظوری دی گئی اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لیں گی
جن میں پنجاب کی دو ٹیمیں،خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد شامل ہیں، چوہدری ذوالفقار علی نے اجلاس میں تنظیم کی گذشتہ ایک سال کی رپورٹ پیش کی، اجلاس میں پنجاب ،خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف کلبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔