ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ; قومی ٹیم کوریا رووانہ ہوگی۔

 

 

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کردیا

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نےایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کر دیا ہے

اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو کوریا جانے کے لئے این او سی بھی جاری کر دیا ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حامنہ ٹیم کی قیادت کریں گی

دیگر کھلاڑیوں میں حیا گل، زینب شجاعت،ارشیہ،ایمن محمود، الویرا کاشف، زینب راحیل، مقدس فاطمہ اور ماہین علیم شامل ہیں۔ ٹیم کے کوچنگ کے فرائض انوار احمد انصاری انجام دیں گے جبکہ ان کی معاونت نیشا سلطان کریں گی۔

قومی ٹیم (آج) بدھ کو کوریا رووانہ ہوگی۔ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 10 سے 17 جون تک کوریا میں منعقد ہوگی جس میں 11 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان کو گروپ اے میں ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں سنگاپور، سری لنکا، برونائی، تائیوان اور کوریا شامل ہیں۔ پاکستان اپنا گروپ کا پہلا میچ جاپان کے خلاف 10 جون کو کھیلے گا،

دوسرا میچ تھائی لینڈ 11 جون کو، تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 12 جون کو، چوتھا میچ ملائیشیا کے خلاف 13 جون کو اور پانچواں میچ بھارت کے خلاف 14 جون کو کھیلے گا۔ سیمی فائنل مقابلے 16 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور پوزیشن میچز 17 جون کو ہونگے۔

 

 

 

error: Content is protected !!