ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل میچ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سیمی فائنل کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور اسی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس نے بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی، قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں ، ٹیم میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رئوف بھی شامل ہیں

error: Content is protected !!