ون ڈے کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی، بابر اعظم بدستور تیسری پوزیشن پر براجمان


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری بلے بازوں کی نئی ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی پہلے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی بیٹسمینوں کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما دوسرے اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں۔وں ڈے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے اور پاکستان کے محمد عامر نویں نمبر پر موجود ہیں ۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

تعارف: newseditor