کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز

پشاور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے احاطے میں وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے سلسلے میںآل پاکستان انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن فائنل رائونڈ کا فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز محمد علی ‘ہیڈ سپورٹس کامیاب جوان پروگرام مس انیلا’ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل(ر) آصف زمان’ڈی جی ایچ ای سی انجینئر جاوید میمن’چیئرمین این اے سی میاں وقاص’پی ایس او یوتھ افیئرز دلشاد ‘پی ایس او ڈی جی سپورٹس پاکستان موسیٰ خان’سکواش کے سابق برٹش چیمپئن قمرزمان’وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس’کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن دائود خان’ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا خالدخان’ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم’پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ ‘کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد،پی آر او یوتھ افیئرز مس زینب’ ڈائریکٹر سپورٹس و فیفا ریفری محمد علی ‘ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی علی ہوتی’ڈائریکٹر سپورٹس عبدالولی خان یونیورسٹی فاروق حسین’سمیع اللہ مروت’ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ کالج پشاور ارشد حسین سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں

کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے سلسلے میں بیڈمنٹن فائنل رائونڈ کے مقابلے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ بیڈمنٹن ہال اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوئے’80 میں سے 16 یونیورسٹیوں کی بیڈمنٹن ٹیموں نے فائنل رائونڈکے لئے کوالیفائی کیا ان میں میزبان یونیورسٹی آف پشاور’یونیورسٹی آف پنجاب لاہور’قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد’ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی’ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان’ قائداعظم یونیورسٹی آف انجنیئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ’ یونیورسٹی آف بنوں’ سپرئیر یونیورسٹی لاہور’ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور’ یونیورسٹی آف سوات’ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد’ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل’ اسلام آباد)’ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی’ یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور شامل ہیں

یہ مقابلے انیس فروری تک جاری رہیں گے یونیورسٹی آف پنجاب لاہور کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کررہی ہے’ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے تمام نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں’کامیاب جوان پروگرام کے تحت 405 شعبوں میں نوجوانوں کو مواقع فراہم ہورہے ہیں انہیں ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے’ نوجوانوں کو ترقی کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے’ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کوآگے بڑھاتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں’ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے تین ارب تک کے قرضے دئیے جاچکے ہیں اس کیساتھ ساتھ پچاس کروڑ روپے کے دس ہزار سکالرشپس دئیے اور اس کیساتھ ساتھ تمام شعبوں میں سلسلہ جاری ہے

پشاور یونیورسٹی میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت والی بال اکیڈمی ‘ گرین کلب بنارہے ہیں اس کیساتھ دگر شعبوں میں بھی آگے جانے کے لئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیتے رہیں گے’ تقریب سے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس ‘ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل(ر) آصف زمان’ ڈی جی ایچ ای سی جاوید میمن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن دائود خان نے بھی خطاب کیا اور کامیاب جوان پروگرام کی افادیت پر روشنی ڈالی اور اسے وزیراعظم کی جانب سے انقلابی اقدام قرار دیا۔یاد رہے کہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو پروگرام میں ملک بھر سے 80 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے 12 ایونٹس میں شرکت کی اور اب ان کے فائنل رائونڈز مختلف شہروں میں کھیلے جارہے ہیں جبکہ بیڈمنٹن کی میزبانی پشاور یونیورسٹی کے حصے میں آئی جس کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

error: Content is protected !!