لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپیئن شپ 2021ء کے مقابلے جمعرات کے روز بھی پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح میں جاری رہے، کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ میں کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں جس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں، ٹینس کو فروغ دینے کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں جونیئر ٹینس اکیڈمی قائم کی گئی ہے جس میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں
کھلاڑیوں کو جدید سہولیات دے رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ٹینس کے ٹاپ کلاس کھلاڑی سامنے آسکیں، ہم نے کل کی تیاری آج سے ہی شروع کردی ہے تاکہ ٹینس کے کھلاڑیوں کی نئی کھیپ تیار کی جاسکے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی کے فروغ اور نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کرارہا ہے جس میں 9ڈویژن کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ہاکی کو دوبارہ عروج پر لے کر جانے کے لئے کام شروع کردیا ہے، بہت جلد اچھے نتائج ملیں گے، چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مزید تربیت دے کر قومی سطح کے کھلاڑی تیار کریں گے۔
جمعرات کے روز مینز سنگلز کوارٹرز فائنل میں احمد کامل نے حاشیش کمار کو 6-4،6-2 ، حسن ریاض نے عبدالحنان خان کو 7-6،6-3 ،عمران بھٹی نے میاں بلال کو 6-2،5-7،10-5 اور مہاتیر محمد نے شیل دراب کو 7-5،6-2 سے شکست دی، انڈر 18 کوارٹر فائنل میں فیضان فیاض نے شیل دراب، مہاتیر محمد نے احتشام عارف اور حاشیش کمار نے ہنزلہ انور کو شکست دی
انڈر 18 ڈبلز کوارٹر فائنل میں شیل دراب، نعلین عباس نے منیب مجید، شہریار انیس کو 4-2،4-2 ، معاویہ بٹ، حسنین نے زعیم غفور، ارمان کامران کو 5-3،4-1 اور حاشیش کمار، اسد نے حسن علی، فیضان فیاض کو 5-4،5-4 سے شکست دی، انڈر 14 پری کوارٹر فائنلز میں معاویہ بٹ نے عبداللہ پیر زادہ کو 7-6 ، عامر مزاری نے عزید خلیل کو 6-2
عمر جواد نے ابوبکر خلیل کو 6-0 اور اسد زمان نے حارث باجوہ کو 6-0 سے شکست دی، انڈر 12 پری کوارٹر فائنلز میں عامر مزاری نے زیرک مصطفی کو 6-1 اور سمیر زمان نے علی عثمان کو 6-0 سے شکست دی، سینئرز 35 پلس ڈبلز میں طارق صادق ، کاشف رحمت نے محبوب وحید ، محمد یوسف کو 6-1،6-2 سے شکست دی۔