یوایس ماسٹرٹی 10 لیگ کا 18 اگست سے آغاز، شیڈول جاری.

 

یوایس ماسٹرٹی 10 لیگ کا 18 اگست سے آغاز، شیڈول جاری

 

فلوریڈا (16 اگست 2023) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہے اور یوایس ماسٹر ٹی 10 لیگ کا رواں ہفتے سے آغاز ہورہا ہے۔

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز جمعہ 18 اگست 2023 کو فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل کے بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں اٹلانٹا فائر اور ٹیکساس چارجرز کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔

 

 

مجموعی طور پر 6 ٹیمیں اٹلانٹا فائر ، کیلیفورنیا نائٹس ، مورس ویل یونٹی ، نیو جرسی ٹرائیٹنز ، نیو یارک واریئرز اور ٹیکساس چارجرز شرکت کررہی ہیں۔ 18 سے 27 اگست تک 10 روزہ مقابلوں سے امریکہ سمیت دنیا کے کرکٹ شائقین لطف اندوز ہوں گے۔

 

ٹورنامنٹ کے راؤنڈ مرحلے میں 21 میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد پلے آف اور فائنل ہوگا۔
تمام 25 میچ فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل کے بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!