روایتی کھیل پنجاب کے ماتھے کا جھومر ہیں،صوبائی وزیرکھیل رائے تیمور خان بھٹی


لاہور (سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیرکھیل وامور ناجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صدر ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز میکسیکو اینا کلاڈیا کلیڈو اور صدر ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان نواب فرقان خان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران چیف کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے،ملاقات میں روایتی کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرکھیل وامور ناجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہاکہ روایتی کھیل پنجاب کے ماتھے کا جھومر ہیں، روایتی کھیلوں کے زندہ رکھ کر ہم اپنی ثقافت کو فروغ دے سکتے ہیں،

روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ترکی سے بھی اتفاق ہوا ہے،پنجاب کے روایتی کھیلوں کو دنیا میں متعارف کرائیں گے،کبڈی پنجاب کا پسندیدہ ترین کھیل ہے، گزشتہ سال تاریخ میں پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد کرایا گیا جس میں پاکستان کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بنا،پنجاب کے دیگر روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کے پروگرام بنا رہے ہیں، کورونا وباء کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ان کے ایونٹس منعقد کرائیں گے تاکہ پنجاب کی ثقافت کو فروغ دیا جاسکے، صدر ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز میکسیکو اینا کلاڈیا کلیڈو نے کہا کہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کھیلوں کو بھرپور فروغ دے رہا ہے،روایتی کھیلوں کے فروغ سے دوستی اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا،ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز کے فروغ کیلئے تعاون کریں گے،

error: Content is protected !!