کراچی(سپورٹس رپورٹر)جمعے کواسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث سندھ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔
پاکستان کپ کے پہلے سیمی فائنل کے دوران سندھ نے مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیئے لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت سندھ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آن فیلڈامپائرز ولید یعقوب اور فیصل آفریدی نے سلو اوور ریٹ پر سندھ کو چارج کیا۔
سندھ کے کپتان اسد شفیق کی جانب سے اعتراف کرنے پرمیچ ریفری اقبال شیخ پر جرمانہ عائد کیا۔