سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ، احمد کامل، اسد زمان، طلحہ وحید ،عاشر علی خان، ہانیہ منہاس،حاشیش کمار،مہاتیر محمد، احتیاش عارف ،عامر مزاری اور عبدالرحمن چیمپئن بن گئے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے کہاکہ سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد احسن اقدام ہے جس میں چھوٹی عمر کے کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں، یہ نوعمر کھلاڑیوں کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے،ان پر محنت کی جائے تو یہ کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کانام روشن کرسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح میں سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے مزید کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب اس طرح کے مزید ایونٹس منعقد کرائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر رشیدملک نوعمر کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ مل کر اچھے مواقع فراہم کررہے ہیں، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹررشید ملک و دیگر بھی موجود تھے۔


سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2021ء کی مختلف کیٹیگریز میں احمد کامل، اسد زمان، طلحہ وحید ،عاشر علی خان، ہانیہ منہاس،حاشیش کمار،مہاتیر محمد، احتیاش عارف ،عامر مزاری اور عبدالرحمن چیمپئن بن گئے، مہمان خصوصی وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنایا، چیمیئن شپ کے فائنل پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح میں کھیلے گئے،

تنائج کے مطابق مینز سنگلز کافائنل احمد کامل نے عمران بھٹی کو 6-2، 4-6، 10-6 سے شکست دیکر جیت لیا، انڈر 14 کافائنل اسد زمان نے شہریار انیس کو 6-4،6-4 سے ہرا کر جیت لیا، سینئرز 35 پلس ڈبلز کا فائنل طلحہ وحید ، عاشر علی خان نے فیاض خان، عارف فیروز کو 6-0، 4-6، 7-6 سے شکست دیکر جیت لیا، لیڈیز سنگلزکا فائنل ہانیہ منہاس نے اشتافیلہ عارف کو 6-0،6-0 سے ہرا کر جیت لیا، گرلز انڈر 18 کا فائنل ہانیہ منہاس نے نتالیہ زمان کو 6-0،6-1 سے شکست دیکر جیت لیا، بوائز انڈر 18 کا فائنل حاشیش کمار نے فیضان فیاض کو 6-2،6-2 سے شکست دیکر جیت لیا، بوائز انڈر 18 ڈبل کا فائنل مہاتیر محمد، احتشام عارف نے اسد زمان، حاشیش کمار کو 8-5 سے ہرا کر جیت لیا، انڈر 12 کا فائنل عامر مزاری نے عمیر جواد کو 8-5 سے شکست دیکر جیت لیا، انڈر 10 کا فائنل عبد الرحمن نے فجر فیاض کو 8-0 سے ہرا کر جیت لیا۔

error: Content is protected !!