نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہو گا

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہو گا۔پی ایف ایف کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، چمن، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے ، میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے کے میچز یکم جنوری سے 11 فروری تک آٹھ شہروں راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، چمن، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں رائونڈ 16کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ، رنرز اپ کو 5 لاکھ اور تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی

 

فیئر پلے ایوارڈ کے ساتھ 2 لاکھ دیئے جائیں گے، بہترین کھلاڑی، گول سکورر اور گول کیپر کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس انعام دیا جائے گا۔چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا ہے کہ نیشنل چیلنج کپ کی ڈومیسٹک فٹبال میں واپسی سے ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا، پاکستان فٹبال میں اداروں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اسی لئے ایونٹ فیڈریشن کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہے، چیلنج کپ میں شریک ٹیموں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

error: Content is protected !!