لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ، ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم خواجہ جنید، سابق اولمپیئن توقیر ڈار، محمد اجمل ودیگر کے ساتھ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کے 5ویں روز کے میچز دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہاکہ چیمپئن شپ اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے
کھلاڑیوں میں مقابلے کا رحجان بڑھ رہا ہے اور کھلاڑی محنت اور جوش کے ساتھ میچز میں حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ سے اچھے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لئے کام کرتے رہیں گے ، ہم پرامید ہیں کہ وہ دن دور نہیں جب ہاکی ایک بار پھر اپنے عروج پر ہوگی اور پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا۔
سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کاا نعقادکراکر ہاکی کی بحالی کی جانب قدم بڑھایا ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے،سپورٹس بورڈ پنجاب کے ہاکی کے فروغ کے لئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔