کرسٹیانو رونالڈو ایک اور ریکارڈ کے مالک بن گئے

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، کلب فٹ بال کی تاریخ میں انگلش پریمیئر لیگ، لا لیگا اور اٹالین فٹ بال لیگ سیری اے میں پچاس، پچاس گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔

سٹار فٹ بالر نے یہ سنگ میل اُس وقت حاصل کیا جب اُنہوں نے لازیو کے خلاف پنلٹی کک پر ٹیم کا پہلا گول بنایا، رونالڈو سیری اے میں 1995 کے بعد تیز ترین پچاس گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

error: Content is protected !!