کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اہلیان کورنگی کے زیر اہتما م بلدیہ کورنگی کے تعاون سے منعقد ہونے والا کورنگی اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا فیسٹیول کاآخری فائنل برمامحمڈن فٹبال کلب نے ایگل اسپورٹس کو صفرکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر جیت لیا میچ کا واحد گول محمدیوسف نے 53 ویں منٹ میں کیا تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی نوید احمد شیخ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریارگل میمن کے علاوہ غلام محمد خان، گلفراز احمد خان، کیپٹن عطاالرحمن کاکڑ، عظمت اللہ خان اور کھیلوں کی متعدد شخصیات موجود تھیں کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں میر ایہ تیسرا کھیلوں کا ایونٹ ہے اور میں ہر ضلع میں جاکر اور مسائل کے علاوہ کھیلوں کے مسائل حل کرونگا انہوں نے کہا کہ میں نے تمام کراچی کے ڈپٹی کمشنر وں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ کراچی کے تمام کھیل کے میدانوں اور پارکوں سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیں اور کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کریں انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ یوم کشمیراور یوم پاکستان کے موقع پر کراچی کی انتظامیہ کھیلوں کے مقابلوں کی ہر ممکن مدد کرے گی انہوں اس موقع پر غلام محمدخان کی درخواست پر کالونی فٹبال اسٹیڈیم پر بلدیہ کورنگی کے تعاون سے گھاس کاٹنے کی مشین اور بورنگ کرانے کا اعلان کیا انہوں نے اس موقع پر کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اس موقع پر فیسٹیول کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یارگل میمن نے اس فیسٹیول کو منعقد کراکے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے اور میں کمشنر کراچی سے درخواست کرونگا کہ شہریارگل میمن کو کمشنر کراچی حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائے اس موقع پر تمام ٹیموں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات جس میں کرکٹ ٹیموں کو مکمل کٹس بیگ فٹبال ٹیموں کو مکمل کٹس اور شوٹنگ بال ٹیموں کو مکمل کٹس دی گئیں جبکہ اسامہ فٹبال کلب کے صدر محمدالیاس، ضمیرالسلام، عظمت اللہ خان، گلفراز احمد خان، اعجاز قریشی کو کھیلوں میں خدمات پر ڈپٹی کمشنر کورنگی کی جانب سے اور کراچی باسکٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی کیپٹن (ر) عطاالرحمن کاکڑ کو حسن کارکردگی ایوارڈ دئے گئے تقریب میں بلدیہ کورنگی کے ڈائر یکٹراطلاعات محمدایاز، سلیم رضا، ارشد آرائیں، نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اور انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ارشد حسین، پرویز اقبال انورفاروقی اور کھیلوں سے وابستہ متعدد شخصیات نے شرکت کی قبل ازیں PFF کے سابق سیکریٹری حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی اس کے علاوہ محمد ارشد DD انفارمیشن بلدیہ کورنگی کے لئے دعا ئے صحت کی گئی تقریب کی نظامت کے فرائض NBP کے PRO اسپورٹس عظمت اللہ خان نے کی۔