راولپنڈی اوپن شطرنج چیمپئن شپ ملتان کے سبط علی نے جیت لی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی اوپن شطرنج چیمپئن شپ ملتان کے سبط علی نے جیت لی، خواتین اوربچوں کی کیٹگری میں کوئٹہ کے ریحان ناصر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اورراولپنڈی چیس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ٹورنامنٹ کی اوپن کیٹگری میں ملتان کے سبط علی نے پہلی، صوابی کے سلمان علی خان نے دوسری اورگوجرانوالہ کے محمد اقبال خلجی ، محمد بابر بٹ اور احتشام الحق نے بالترتیب تیسری، چوتھی اورپانچویں پوزیشن حاصل کی۔بچوں اور خواتین کی کیٹگری میں کوئٹہ کے ریحان ناصر اول، راولپنڈی کے عثمان ملک دوم ، لاہور کی نور سوم اور اسلام آباد کے راجہ حتم الرحمن نے چہارم پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مصدق گھمن نے ڈی ایس اوشمس توحیدعباسی ، چوہدری ناصف گورو صدر انصاف سپورٹس اینڈکلچر ونگ میٹروپولیٹن راولپنڈی،راجہ گوہراقبال سرپرست پنجاب چیس ایسوسی ایشن اوردیگر آفیشلز کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔

تعارف: newseditor