قائد اعظم ڈے کراچی کراٹے چیمپئن شپ کا انقعاد

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) قائد اعظم ڈےکراچی کراٹے چیمپئن شپ جو کہ گلشن معمار کراچی میں گلشن معمارکلب میں منعقد ہوئی جس میں 8 کلب کے سو سے زائد کھلاڑیوں نے (کلیانہ کیڈمی, نارتھ کراچی جم خانہ، الحکم اکیڈمی ، تھارس ایم ایم اے، سوسائٹی آف شوتوکان، معمار اکیڈمی آف مارشل آرٹس، تائی کراٹے) کے سینئر اور جونیئرگرلز اینڈ بوائزنے حصہ لیا،یہ تقریب جناب ماسٹر نعیم الرحمان کی جانب سے ماسٹر عبدالحق اچھا کی نگرانی میں منعقد کی گئی

اس تقریب کےمہمان خصوصی صدر سندھ کراٹے ایسوسی ایشن نسیم احمد قریشی صاحب تھے. اس مقابلے میں پہلی پوزیشن کلیانہ اکیڈمی آف مارشل آرٹس دوسری پوزیشن نارتھ کراچی جیم خانہ اور تیسری پوزیشن معمار اکیڈمی آف مارشل آرٹس نےحاصل کی۔۔۔

error: Content is protected !!