نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر مقرر

 

 

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن میں بڑی تبدیلی ، چئیرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی زیرنگرانی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،

نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر مقرر

 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہاکی ایسوسی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی کو صدر بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی کو بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے مستعفی ہونے والے صدر امجد ستی کی جگہ خالی ہونے کے بعد صدر کے عہدہ پر فائز کیا گیا ہے۔

امجد پرویز ستی نے کچھ عرصہ قبل اپنا استعفی چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو بھجوایا تھا جسکو منظور کرنے کے بعد ایگزیکتو بورڈ نے اجلاس میں نئے صدر کی بقیہ مدت کے لئے تقرری کی منظوری دی گئی۔

نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی سابق وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھیتجے ہیں ۔

 

 

error: Content is protected !!