صوابی (سپورٹس لنک رپورٹ) یوسفزئی بیس بال اکیڈمی یارحسین صوابی کے زیراہتمام پہلا رنراپ ٹورنامنٹ انعام کلب سوڈھیرنے4کےمقابلےمیں6پوائنٹ سےجیت لیا. جبکہ وسیم کلب دوبیان نےسنسنی خیز مقابلےکےبعددوسری پوزیشن حاصل کرلی.ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نےحصہ لیا.فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدرصوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیرازاکرم باچہ احتتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیامیں جو قومیں ذہنی اورجسمانی صلاحیتوں کوبروئےکارلاتی ہیں وہ پوری دنیاکے سپرپاور بن جاتی ہیں مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے لیےپچاس ہزارجیتنےوالی ٹیم کے لیے پندرہ ہزار اور رنراپ ٹیم کے لیے دس ہزارروپے کا اعلان کرلیا اور اکیڈمی کے مکمل مالی تعاون کا یقین دلایا.فائنل میچ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے فائنل میچ دیکھنے کے ملک کے کونے کونے سے کھلاڑی اور شائقین میچ سے محظوظ ہوئے.اس موقع پرایس ایچ اویارحسین رازمحمدخان اوردوسرے سرکاری افسران بھی موجود تھے. اکیڈمی کے چیئرمین وِصال خان عرف مینجر صاحب ہیڈکوچ خالد خان اورسماجی شخصیت بابائے خدمت حاجی محمد اسرارکاکانے کہا کہ وسائل نہ ہونےکےبرابرہیں لیکن اس کے باوجود بھی اکیڈمی نے نیشنل اور انٹرنیشنل لیول کے درجنوں کھلاڑی پیداکیے اورسینکڑوں کھلاڑیوں کو سرکاری اداروں میں بھرتی کیا آج وہ باوقار نوکری کے ساتھ ساتھ ملک وقوم اور یوسفزئی بیس بال اکیڈمی کانام روشن کررہےہیں.فائنل میچ کو علاقے کے ہزاروں شائقین نےدلچسپی سےدیکھااور اکیڈمی کے انتظامیہ کے کاوشوں کو سراہا.آخر میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے