پاکستان سپر لیگ 6 کیلئے پشاور زلمی کی نئی کٹ سامنے آگئی
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے لیے پشاورزلمی نے اپنی آفیشل پلیئنگ کٹ لانچ کردی ۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پشاور زلمی جہاں اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہے وہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان کی خوبصورتی اور ثقافت کو بھی دنیا بھر کے سامنے پیش کریں۔
اسی لئے پشاور زلمی کی آفیشل پلئینگ کٹ میں پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک مالم جبہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ اس سے قبل پشاور زلمی کی اسپیشل ثقافتی کٹ کو بھی پاکستان کی خوبصورتی اور ثقافت کو نمایاں کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ جاوید آفریدی نے کہا کہا کہ مسلسل دوسرے سال پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا پاکستان میں مکمل انعقاد خوش آئند ہے اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کی حکومت ، سکیورٹی ایجنسیز اور سب سے بڑھ کر کرکٹ فینز کو مبارکباد دیتے ہیں۔