آل پاکستان انٹر کلب والی بال کی سیمی فائنل لائن بھی مکمل

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)آل پاکستان انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیاسیمی فائنل لائن بھی مکمل ،بصر صدیقی نے افتتاح کیا،آٹھ ٹیموں کی شرکت کراچی ٟاسپورٹس رپورٹرٞآل پاکستان انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ۔اسرار شہیداے ،پاک کشمیر اے ،اسرار شہید بی اور ایم اے کلب نے آل پاکستان انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔گارڈن اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام آل پاکستان لیول کے اس ٰیونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نیلسن پینٹس کے سینئر منیجر بصر احمد صدیقی تھے جن کا پہلے میچ کی ٹیموں سے تعارف بھی کروایا گیا ۔اس موقع پر گارڈن اسپورٹس کلب کے روح رواں اور صدر نثار احمد صدیقی ،ساجد کاکا ،مقبول اعوان،ملک یاسر،سعید تنولی ،رحمت اللہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔لیگ کی بنیاد پر ہونے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دھماکہ کلب نے اسرار شہید کلب کو دل چسپ مقابلے کے بعد2-1شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا ۔میچ اسکور 15-7،8-15اور1-15رہا تھا ۔لیگ مقابلوں کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوئی ،سیمی فائنل میں ایم اے کلب کا مقابلہ اسرار شہید اے سے اوراسرار شہید بی کا مقابلہ پاک کشمیر اے سے ہوگا ۔ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پاک کشمیر اے ،پاک کشمیر بی ،گارڈن اسپورٹس کلب ،ایم اے کلب ،دھماکہ کلب اے ،دھماکہ کلب بی ،اسرار شہید اے اور سرار شہید بی کلب شامل ہیں ۔

تعارف: newseditor