حیدرآباد( سپورٹس لنک رپورٹ) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیراہتمام تھروبال بوائز ٹیم منتخب کرنے کے لیئے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ ٹرائلز کی نگرانی بورڈ کی لیڈی اسپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ نے کی جبکہ سیلیکشن کمیٹی میں بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری، کوہسار اور شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد کے سینیئر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن پرویزاحمد شیخ،خرم رفیع صدیقی اور میڈم عائشہ آرائیں شامل تھیں۔ٹرائلز میں تھروبال گیم کی انٹری ارسال کرنے والے کالجز اور مختلف اسکولز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں کھلاڑیوں کو ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کے لیئے منتخب کرلیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن محمد ایوب، محمداقبال قریشی، محمد امین، فہد ملک،اسکولز کے محمد علی قمبرانی، محسن عباسی اور دیگر موجود تھے۔دریں اثناء علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے پرنسپل پروفیسر عبدالمجید عمرانی، کوہسار کالج کے پروفیسر محفوظ چنا نے کیمپ کے لیئے منتخب شدہ کھلاڑیوں اور متعلقہ ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ کوئٹہ میں ہورہی پاکستان انٹربورڈ چیمپیئن شپ کے لیئے منتخب ہوکر اپنے کالجز اور بورڈ کا نام روشن کریں گے۔