کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 61واں اجلاس 27 فروری بروز ہفتہ کی صبح 11 بجے کراچی میں ہوگا۔
اجلاس کے اگلے روز، اتوار کو، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان میریٹ ہوٹل کے گورنر روم میں صبح 11 بجے پریس کانفرنس کے دوران اجلاس کی کارروائی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
کوویڈ 19 پرٹوکولز اور کانفرنس روم میں محدود جگہ کے باعث صرف رپورٹرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ روایت کے مطابق یہ پریس کانفرنس پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر ان تینوں عہدیداران کی میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو بغیر ایڈیٹ کیے ٹی وی نیوز چینلز کو دے دی جائے گی۔
اجلاس میں مندرجہ ذیل معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا:
• چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس
• چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے پہلے بورڈز کی منظوری
• پاکستان کرکٹ ٹیم اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 پر اپڈیٹ
• آڈٹ، ایچ آر اور رسک منیجمنٹ کمیٹیز کی اپڈیٹ
• قوانین کی منظوری