راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی،سینئر صحافی ایاز اکبر رسجا کے صدر ، عارف محمود متفقہ طور پر سیکرٹری ،سہیل راجہ خان، عابد ظہور ملک سینئر نائب صدر ، لینا معین نائب صدر ،خرم اعوان ، حافظ عبید الرحمن ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

پیر کو ہونے والے اجلاس میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی ،سینئر صحافی ایاز اکبر رسجا کے صدر ، عارف محمود متفقہ طور پر سیکرٹری ،سہیل راجہ خان، عابد ظہور ملک سینئر نائب صدر ، لینا معین نائب صدر ،خرم اعوان ، حافظ عبید الرحمن ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ رسجا ایگزیکٹو کمیٹی میں فہیم انور خان ، گیبریل ڈی سوزا، کاشف عباسی، شہریار خان، آمنہ بلال، فہیم اختر، مظہر جاوید ، فیصل ساہی، اصغر مبارک شامل ہیں ۔

اجلاس میں لائف ٹائم ممبران و چیئرمین رسجا عبدالمحی شاہ، عمران نعیم، فہیم انور خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ سینئر جرنلسٹ محسن اعجاز کو سپریم کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئر مین رسجاد عبد المحی شاہ نے کہاکہ رسجا کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کرینگے، 1986میں بنائی گئی ایسوسی ایشن سپورٹس جرنلسٹوں کی ٹریننگ کیلئے اقدامات کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ مستقبل میں رسجا کی سرگرمیوں کا انعقاد کرینگے۔نومنتخب صدر ایاز اکبر نے تمام ممبران کا اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام ارکان کو رسجا کی بہتری کیلئے ساتھ لیکر چلوں گا۔ اجلاس میں پانچ سال تک سپورٹس جرنلزم کرنیوالوں کو رکنیت دینے اور 25سال تک صحافتی شعبے میں خدمات سر انجام دینے والوں کی لائف ٹائم ممبر شپ دینے کی منظوری دی گئی ۔

error: Content is protected !!