تینتیسویں خیبر پختونخواہ سنوکر چیمپئن شپ 14 مارچ سے شروع ہوگی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواہ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہونیوالی 33 ویں خیبر پختونخواہ سنوکر چیمپئن شپ پانچ روز تک کھیلی جائیگی چودہ مارچ سے انیس مارچ تک کھیلے جانیوالے یہ چیمپئن شپ راکٹ سنوکر واہ کینٹ میں کھیلی جائیگی جس کیلئے ڈراز کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جس میں آزاد کشمیر کی ٹیمیں بھی حصہ لینگی ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ ہونگے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے.ڈرا ز کے مطابق محمد سلیم کا تصور کیساتھ پہلا مقابلہ صبح گیارہ بجے ہوگا جبکہ دوسرا مقابلہ عبدالسمیع اورمردان کے خالد کے مابین ہوگاروزانہ سنوکر کے آٹھ مقابلے کروائے جائینگے . اختتامی تقریب 19 مارچ کو ہوگی..

error: Content is protected !!