پاکستانی عوام غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرتی ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ نے کہا کہ پاکستانی عوام غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ پناہ محبت کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری پاک جاپان ڈیوس کپ ٹائی کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن مشتاق کے علاوہ غیرملکی سفیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے غیر ملکی سفیروں اور غیرملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور پاکستانی عوام ان غیرملکی کھلاڑیوں کا احترام اور ان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں ان حالات میں ایک بہت خوش آئند اقدام ہے اور ہماری کوشش ہےکہ عوام کوصحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کی جائیں، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہدایات کے مطابق اور کرونا کی حفاظتی تدبیر کی وجہ سے عوام کو میچ دیکھنے اجازت نہیں دی گئی، لیکن ہمیں اس بات پر افسوس ہے حالانکہ ہمارے اوپر شائقین کھیل اور غیر ملکی مندوبین کا ایک بہت برا پریشر تھا،

error: Content is protected !!