راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی ڈسٹرکٹ انٹرکلب باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیرہوگئے، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق نے فاتح مرد وخواتین باکسرز میں میڈلز تقسیم کیے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام اورراولپنڈی باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ چیمپئن شپ میں 180سے زائد مرد وخواتین باکسرز نے حصہ لیا۔ مردوں کے مقابلے 8کیٹگریز میں مقابلے ہوئے جن میں 49کے جی میں ثاقب، 52کے جی میں اکرام، 60کے جی میں شاہدخان، 64کے جی میںعرفان، 69کے جی میںعزیزخان، 75کے جی میںاظہرمحمود، 81کے جی میںعدنان اور91کلوگرام پلس کیٹگری میں یوسف نے گولڈمیڈل حاصل کیا جبکہ خواتین کے مقابلے 5کیٹگریز میں ہوئے،48کے جی میںکائنات، 52 کے جی میںردا، 56کے جی میںقرآنی آیت، 60کے جی میں بشریٰ اور65کلوگرام میں کومل نے گولڈمیڈل جیت لیا۔ تقریب تقسیم انعامات میں دویژنل سپورٹس آفیسر منظرشاہ، باکسنگ ایسوسی ایشن کے عبدالجبارپال، عابد جانی، کوچ محمداعجاز، وائی ای ایس کے نائب صدرعرفان خان،ملک ساجد اعوان اوردیگر مہمان و آفیشلز بھی موجود تھے۔ڈی سی راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق نے شاندار باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد پر انتظامیہ کومبارکباد پیش کی اور لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس کی تزئین وآرائش کاکام جلد کرانے کااعلان کیا۔