پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)دورے کے موقع پر انہوں نے ہزار سپورٹس فسیلیٹیز پروجیکٹ کے انڈر زیر تعمیر اور مکمل ہونے والے سپورٹس منصوبوں کا معائنہ کیا جس میں سپورٹس گراونڈ و اکیڈمیز کی تعمیر شامل ہیں۔
دورے کے موقع پر ڈی ایس او خیبر راہد گل ملاگوری، ڈی ڈی پروجیکٹ امیر محمد،اے ڈی ارسلان،ایم پی اے شفیق شیر آفریدی کے سیکرٹری محمد شاہ خالد ،انجینئر عمر،فارس،جے کے کنسٹرکشن کمپنی کے انجینئر اعجاز احمد،کوچ ابراھیم بھی موجود تھے۔
دورے کا بنیادی مقصد صوبائی حکومت کے ہزار سپورٹس فسیلیٹیز کے تحت ضلع خیبر میں جاری کھیلوں کے منصوبوں کا معائنہ کرنا تھا۔ڈائریکٹر پروجیکٹ ہزار سپورٹس فسیلیٹیز خیبر پختونخوا مراد علی نے پہلے لنڈی کوتل حمزہ بابا مزار کے قریب زیر تعمیر کرکٹ اکیڈمی،باسکٹ بال گراونڈ و والی بال گراونڈ کا ویزٹ کیا اور وہاں تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ساتھ میں جلد از جلد کام مکمل کرنے کے احکامات دئے جبکہ اس کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول لنڈی کوتل گروانڈ کا بھی ویزٹ کیا اور رہ جانے والے کام کو جلد مکمل کرنے کے احکامات دئے۔
ڈائریکٹر ہزار سپورٹس فسیلیٹیز مراد علی خان نے لنڈی کوتل کے بعد ڈی ایس او خیبر راہد گل ملاگوری اور دیگر سٹاف کے ہمراہ دورافتادہ علاقے لوئی شلمان کا دورہ کیا اور وہاں پر فضل شہید گروانڈ کا معائنہ کیا اور کنسٹرکشن کمپنی انجینئر کو گراونڈ میں مہمانوں کے بیٹھنے کے لئے شیلڈ تعمیر کرنے کا کہا اور ساتھ میں وہاں پر کھیلاڑیوں میں کرکٹ بیٹ بھی تقسیم کئے۔اس وقت ضلع خیبر میں 66 لاکھ روپے کی لاگت سے فضل شہید کرکٹ گراونڈ، کھٹیاخیل کرکٹ اکیڈمی 44 لاکھ روپے کے خطیر رقم سے تعمیر ہوچکے ہیں جبکہ دیگر میں چپری گراونڈ پر 46 لاکھ،خیال مت کرکٹ اکیڈمی 46 لاکھ،امین کرکٹ اکیڈمی 46 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہورہی ہے۔اس کے علاوہ دیگر سپورٹس فسیلیٹیز پر بھی کام جاری ہے،تیراہ میدان میں بھی گراونڈز تعمیر کئے جارہے ہیں
۔ڈائریکٹر ہزار سپورٹس فسیلیٹیز مراد علی خان نے اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کا ہزار سپورٹس فسیلیٹیز پروجیکٹ کا بنیادی مقصد خیبر پختونخوا کے لگ بھگ ایک ہزار یونین کونسلز ہیں اور ہر کونسل میں ایک ایک گراونڈ تعمیر کرنا ہے جو کہ کرکٹ،فٹ بال،والی،باسکٹ بال یا کرکٹ کی اکیڈمی بنانا شامل ہیں۔سپورٹس گروانڈ تعمیر کرنا اور فنڈز مہایا کرنا حکومت کا کام ہے لیکن زمین آپ لوگوں نے مہایا کرنی بغیر قیمت کے کیونکہ اس پروجیکٹ میں زمین کی قیمت دینا شامل نہیں ہے۔
ضلع خیبر میں جہاں کہی بھی اگر ایسی زمین ہو کہ جس پر کوئی مسلہ نہ ہو اور وہاں کے لوگ خواہیش کرتے ہیں کہ وہاں سپورٹس گراونڈ یا اکیڈمی تعمیر کی جائے تو ہمیں بتاسکتے ہیں۔ان سپورٹس گروانڈز کے تعمیر کے بعد یہاں پر محکمہ کھیل کے جانب سے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہوگا جس میں کھیلاڑیوں کو فری شوز،کیٹس اور دیگر کھیلوں کا سامنا مہایا کیا جائے گا اور ساتھ میں کھیلاڑیوں کا ٹیلینٹ ابھر کر سامنے آئے گا اور علاقے کے نوجوان مثبت سرگرمیوں کے طرف راعب ہونگے۔ان سپورٹس گروانڈز و اکیڈمیوں سے ایسے کھیلاڑی ابھر کر سامنے آئینگے کہ جو آگے جاکر شاہد خان آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شینواری،عمر گل ،ثمین گل آفریدی اور دیگر کھیلوں سے وابستہ نامی گرامی کھیلاڑیوں کے طرح ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔