روایتی گیمز ، چارسدہ میں کبڈی مقابلے شروع ہوگئے

خیبرپختونخوا روایتی گیمز کے سلسلے میں کبڈی کے مقابلے پڑانگ سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوگئے جس میں چارسدہ ، پشاور اور نوشہرہ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، گیمز کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ نے کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ذاکراﷲ،ایڈمن آفیسر ارشاد خان ، ایڈمن آفیسر عمران اﷲ، انٹر نیشنل کبڈی ریفری ملنگ جان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں

ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام روایتی گیمز کے سلسلے میں چارسدہ میں مقابلے شروع ہوگئے افتتاحی روز کبڈی کے مقابلے منعقد ہوئے جس کے پہلے میچ میں پشاور نے نوشہرہ کو 30-27 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا فائنل آج چارسدہ اور پشاور کے مابین کھیلاجائیگا۔

error: Content is protected !!