آل سندھ پروفیسراعجاز فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی ، میڈیا کو آرڈینیٹر اور گراونڈز کی تفصیلات بھی جاری

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز کراچی سمیت سندھ میں بھی کھیلے جائینگے کراچی میں میچز کے سی سی اے اسٹیڈیم ، ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ ، لانڈھی جیمخانہ گراونڈ ، پاک اسٹار کرکٹ گراونڈ ملیر ، کے ایم سی ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراونڈ ، ناظم آباد جیمخانہ گراونڈ ، آغا خان جیمخانہ گراونڈ ، الہادی البرہانی کرکٹ گراونڈ ، راشد لطیف کرکٹ گراونڈ گلبرگ ، کراچی جیمخانہ ، اسٹوڈینٹ کرکٹ گراونڈ اور آصف آباد کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جائینگے جبکہ سندھ کی ٹیموں کے میچز لاڑکانہ ، سکھر ، شکار پور اور حیدر آباد میں کھیلے جائینگے ٹورنامنٹ کو منظم انداز میں منعقد کرنے کے لئے ایک ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں محمد توصیف صدیقی چئیرمین ، جمیل احمد سیکریٹری جبکہ ظفر احمد ، اعظم خان ، شہزاد عالم ، آغا جاوید (سکھر) ، شکیل احمد قریشی (حیدرآباد )ریاض عباسی (لاڑکانہ ) ، عارف وحید خان ، افضل قریشی ، مظہر اعوان ، ندیم خان ، شاہد نواب اور امجد علی ممبران ہونگے جبکہ ٹورنامنٹ کے میڈیا کو آرڈینیٹر ڈاکٹر عارف حفیظ کو نامزد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!