پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ فیئرز خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین میلہ گزشتہ روز پشاور کے قیوم سٹیڈیم میںمنعقد ہوا جس کا افتتاح ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی ‘مس نجمہ قاضی ‘ خواتین کوچز آمنہ خان،فاطمہ،بشریٰ ،سائرہ خان سمیت کثیر تعدادمیں خواتین نے شرکت کی۔میلے میں خواتین کی سرگرمیوں کیلئے مختلف پروگراموں کا انعقا دکیاگیا
اس میں خواتین کی ہاتھوں کے بنی ہوئی اشیاء کے سٹالزبھی لگائے گئے اس موقع پرکالجزکی طالبات کے مابین کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے جبکہ بیڈمنٹن’ٹیبل ٹینس ودیگر کھیلوںکے مقابلے بھی ہونگے۔
ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہاکہ خواتین کی مناسبت سے اس دن کو بھر پور اندازمیں منانے کیلئے یوتھ ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخوانے بہترین انتظامات کئے ‘قیوم سٹیڈیم کو خوبصورت اندازمیں سجایا گیا’افتتاحی تقریب کے موقع پر کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے جس میں گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار نے کامیابی اپنے نام کرلی’
نحقی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘کبڈی میں سٹی گلبہار کی دونوں ٹیموں نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی’ بوری دوڑ ریس میں خیبرپختونخوا کی ربیعہ حسن نے پہلی ‘گلگت بلتستان کی نورین نے دوسری جبکہ پنجاب کی نایاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘
سو میٹر ریس میں پنجاب کی مسرت شاہین نے پہلی ‘پولیس کی رخسانہ امان نے دوسری اور خیبرپختونکوا کی رانیا نواز نے تیسری پوزیشن حاصل کی’ میوزیکل چیئرکے مقابلوں میں پولیس کی اقصیٰ نے پہلی ‘بلوچستان کی سانیا نے دوسری اور اسلام آباد کی سمیرا نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔