شاہین شاہ آفریدی کے بھائیوں کی رشتے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو رپورٹ دیکھیں

لنڈی کوتل (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نسبت طے پانے کے بعد منائے جانے والے جشن کے باعث شاہین آفریدی کے بھائی مشکل میں پھنس گئے۔

شاہین شاہ آفریدی کے بھائیوں اور کزنز  کی جانب سے منگنی کی خوشی میں لنڈی کوتل میں بھرپور ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شاہین آفریدی کے بھائیوں کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

error: Content is protected !!