پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کے انعقاد کیلئے ایک اچھی کوشش,جبکہ ملک میں مارشل کو فروغ اور کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنےکیلئے پاکستان میں یوایف ایل کے نام سے انٹرنیشنل مقابلے منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے یونیورسل، فائٹ لیگ کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل جمیل احمد چانڈیو ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر شہزاد اور ڈائریکٹر پلاننگ ذاکر خان اج گیارہ بجے پشاور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرینگے،اس ایونٹ کے کامیابی کیلئے لاہور پریس کانفرنس کی گئی ہےاسکے بعدکوئٹہ اور پھر کراچی میں گرینڈ پریس کانغرنس کی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ اس لیگ سے پاکستانی فائٹرز کو کافی پروموٹ ہونگےاور ساتھ ہی چمپئن فائٹرز کو 10 لاکھ روپےکی خطیر رقم ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں کے دورے کے دوران مختلف۔مارشل ارٹس کلبوں۔کے کوچز اور کھلاڑیوں کو بنیادی ٹریننگ دینگے جس سے کھلاڑیوں کے پرفامنس میں بہتری ائے گی۔