عبداللہ شفیق کو بھی ون ڈے کیپ مل گئی

نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو کیپ مل گئی۔تفصیلات کے مطابق نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق نے نیدرلینڈز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ڈیبیو کر لیا ۔مایہ ناز بیٹسمین اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے عبداللہ شفیق کو ون ڈے کیپ دی، انھیں ٹیم میں تیسرے میچ کے لیے امام الحق کی جگہ لیا گیا۔عبداللہ شفیق ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے 238 ویں کرکٹر ہیں۔

error: Content is protected !!