بین الاقوامی سکواش کھلاڑی پر حملہ ، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیش آیا

 

 

بین الاقوامی کھلاڑی حملہ ، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیش آیا
ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی بغیر ممبرشپ کھیلنے کیلئے آتے ہیں ،کیمروں کیلئے فنڈز قبل ازیں بھی لیا گیا تاحال نہیں لگائے گئے ، رپورٹ

پشاور…سکواش کورٹ میں پیش آنیوالے اتنے بڑے واقعے کے بعد بھی پشاور سپورٹس کمپلیکس کی انتظامیہ نے واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی

اور تمام معلومات چوکیداروںکے ذریعے معلوم کرنے کی کوشش کی کہ کیا واقعہ پیش آیا تھا ، سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حدودمی واقع قمر زمان سکواش کورٹ کے پاس کیمرے بھی انسٹال نہیںکئے گئے جس سے اس واقعہ کی صحیح فوٹیج سامنے آسکے حالانکہ ایڈمنسٹریٹر پشاو ر سپورٹس کمپلکیس نے کچھ عرصہ قبل تمام ایریا میں کیمرے انسٹال کرنے کا اعلان کیا تھا

جس کیلئے فنڈز بھی مختص کیا گیا تھا تاہم یہ کیمرے قمر زمان سکواش کورٹ کی طرف انسٹال نہیں کئے گئے. قمر زمان سکواش کورٹ کے کوچز کے مطابق حملہ

میں ملوث کھلاڑی پی اے ایف سکواش کورٹ میں کھیلنے والاجونیئر کھلاڑی ہے اور ہم نے کئی مرتبہ ایڈمنسٹریٹر پشاورسپورٹس کمپلیکس کو پی اے ایف کے کھلاڑیوں کی آمد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا

لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا حالانکہ قمرزمان سکواش کورٹ کے کھلاڑیوں کو پی اے ایف سکواش کورٹ میںکھیلنے نہیں دیاجاتا لیکن وہاں کے کھلاڑی بغیر ممبرشپ فیس دئیے ٹریننگ کیلئے آتے ہیںاور انہی کے باعث یہ واقعہ آج قمر زمان سکواش کورٹ میں پیش آیا ہے.

۔سکواش کھلاڑی فواد نے زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سکواش کھلاڑی محمد علی کو اپنے ا وپر حملہ اور قرار دیتے ہوئے اس کو ملزم نامزد کیا ہے جبکہ تھانہ گلبرگ کی پولیس نے اس حوالے سے ایف آئی آر کے بجائے روزنامچہ درج کردیا ہے

 

 

error: Content is protected !!