شبیر اقبال نے چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی.

 

 

دفاعی چیمپئن شبیراقبال نے سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ کے پروفیشنلزایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

 

چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے، چیمپئن شپ کی انعامی رقم ایک کروڑ 11 لاکھ روپے پرمشتمل تھی

 

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ہفتہ کو کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے  تقریب میں سول و ملٹری افسران، اسپانسرز، گالف کے کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندگان  کی شرکت

 

کراچی گالف کلب میں ہونے والی چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ کے آخری روز پروفیشنلز کیٹگری میں دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔

شبیراقبال نے آخری روز  شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تین انڈر پار 69 سکور کیا اور مجموعی سکور 274 کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔

شبیراقبال پہلے روز دسویں پوزیشن پرتھے، احمد بیگ نے بھی آخری روز تین انڈر پار 69 سکور کیا اور دوسری پوزیشن لی، محمد اشفاق جو چھٹے نمبر پر تھے، چوتھے روز چھ انڈر66 سکور بنایا اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، محمد شہزاد جو کل تک ٹاپ پوزیشن پر تھے چھٹے نمبر پر آئے۔

چار روزہ چیمپئن شپ 13 ستمبر سے 16 ستمبر تک منعقد ہوئی جو کہ 1995 سے گالف کے حلقوں میں ایک شاندار ایونٹ بن گیا ہے۔امسال گالف چیمپئن شپ پروفیشنلز، امیچورز، ویٹرنز، لیڈیز اور جونیئرز کی کیٹیگریز میں کھیلی گئی

 

پروفیشنلز کے 72 ہولز، امیچورز کے 54 ہولز، کے جی سی پروفیشنلز کے 36 ہولز، سینئرز اور لیڈیز کے 18 ہولز جبکہ جونیئرز کیٹیگری ‘A’ اور ‘B’ اور ویٹرنز کے درمیان 9 ہولز میچز کا مقابلہ ہوا۔

یہ ایونٹ ملک کا سب سے زیادہ انعامی رقم والا گالف ایونٹ ہے۔ اس ایونٹ میں ملک کے مختلف حصوں سے 600 سے زیادہ گالفرز نے شرکت کی

 

۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے چیمپئن شپ کے عمدہ انعقاد پر کراچی گالف کلب کے اسٹاف اور منتظمین کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے فاتحین کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی

 

 

 

error: Content is protected !!