یونیورسٹی آف پنجاب نے کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیوانٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن کا فائنل اپنے نام کرلیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)یونیورسٹی آف پنجاب نے کامیابی کیساتھ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیوانٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن کا فائنل اپنے نام کرلیا’ بیڈمنٹن فائنل رائونڈ کے تین روزہ مقابلے پشاور یونیورسٹی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ بیڈمنٹن ہال اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے’80 میں سے 16 یونیورسٹیوں کی بیڈمنٹن ٹیموں نے فائنل رائونڈکے لئے کوالیفائی کیا ان میں میزبان یونیورسٹی آف پشاور’یونیورسٹی آف پنجاب لاہور’قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد’ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی’ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان’ قائداعظم یونیورسٹی آف انجنیئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ’ یونیورسٹی آف بنوں’ سپرئیر یونیورسٹی لاہور’ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور’ یونیورسٹی آف سوات’ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد’ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل’ اسلام آباد)’ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی’ یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور شامل تھیں’یاد رہے کہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو پروگرام میں ملک بھر سے 80 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے 12 ایونٹس میں شرکت کی اور اب ان کے فائنل رائونڈز مختلف شہروں میں کھیلے جارہے ہیں جبکہ بیڈمنٹن کی میزبانی پشاور یونیورسٹی کے حصے میں آئی جس کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ‘فائنل مقابلوں کے آخری روز پاکستان نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر انٹرنیشنل مراد علی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم’ نورزادہ خان ‘سجاد خان ‘بیڈمنٹن کوچ وریفری حیات اللہ’ صدر سپورٹس کمیٹی پشاور یونیورسٹی پروفیسر نصیر احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں

گزشتہ روز ہونیوالے پہلے سنگل سیمی فائنل میں سپرئیر یونیورسٹی لاہور کے محمد ابراہیم نے یونیورسٹی آف پنجاب کے طیب کے خلاف اکیس پنیدرہ اور اکیس سولہ سے کامیابی حاصل کی’ڈبلز مقابلوں میں سیرئیر یونیورسٹی لاہور کے یاسر اور سہیل نے یونیورسٹی آف پنجاب کے شایان اور عمریز کے خلاف بائیس بیس اور اکیس اٹھارہ سے کامیابی اپنے نام کی’سپرئیر یونیورسٹی لاہور کے یاسر علی نے یونیورسٹی آف پنجاب کے حمزہ کے خلاف اکیس چودہ’اکیس انیس اور اکیس اٹھارہ سے کامیابی حصال کی ‘ڈبلز مقابلوں میں طیب اور حمزہ عثمان اور ابراہیم خان کے خلاف اکیس پندرہ اور اکیس سولہ سے کامیابی حاصل کی ‘سنگلز سیمی فائنل میں ارسلان نے شایان کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی’

جی سی یو لاہور اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان ہونیوالے دوسرے سیمی فائنل مقابلوں میں سنگلز میں جی سی یو لاہور کے رضا علی نے یونیورسٹی آف لاہور کے جلیس خان کے خلاف اکیس بائیس اور اکیس سترہ ‘ڈبلز مقابلوں میں یونیورسٹی آف لاہور کے سرمد اور جلیس نے جی سی یو لاہور کے واجد اور اسد کے خلاف اکیس چودہ اور اکیس بارہ سے کامیابی اپنے نام کی ‘سنگلز سیمی فائنل میں یونیورسٹی آف لاہور کے روحیل نے جی سی یو لاہور کے سعد کے خلاف بائیس بیس اور اکیس چودہ سے جبہ ابوذر نے سجاد کے خلاف اکیس سولہ اور اکیس سترہ سے کامیابی حاصل کی ڈبلز مقابلوں میں روحیل اور رومان نے کامیابی حاصل کی’سنگلز فائنل مقابلے میں یونیورسٹی آف پنجاب کے طیب نے یونیورسٹی آف لاہور کے روحیل حسیب کے خلاف دو صفر ‘یوینورسٹی آف لاہور کے جلیس نے یونیورسٹی آف پنجاب کے حمزہ کے خلاف جبکہ یونیورسٹی آف پنجاب کے شایان نے یونیورسٹی آف لاہور کے روحیل کے خلاف کامیابی حاصل کی ڈبلز مقابلوں میں روحان اور روحیل (یوینورسٹی آف لاہور ) اور دوسرے ڈبلز میں یونیورسٹی آف پنجاب کے حمزہ اور طیب نے کامیابی حاصل کی آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

error: Content is protected !!