ایسیکس کائونٹی نے ثام کک کے معاہدے میں توسیع کردی

ایسیکس کائونٹی نے فاسٹ بائولر ثام کک کے معاہدے میں دو سال کی تجدید کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایسیکس نے تصدیق کی ہے کہ ثام کک نے معاہدے میں دو سال کی توسیع پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد ثام کک آئندہ دوسال 2025 تک ایسیکس کی نمائندگی کرتے رہے گے۔25 سالہ کک نے گزشتہ سال کائونٹی چیمپئن شپ میں ایسیکس کی طرف سے 16.23 کی اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کیں اور اب 19.37 کی اوسط سے 213 وکٹوں کا فرسٹ کلاس ریکارڈ قائم کیاہے۔ثام کک 1971 میں ڈربی شائر کے ایلن وارڈ کے بعد سے اوسط سے کم اوسط کے ساتھ 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ ثام کک کو انگلینڈ لائنز کے سری لنکا کے آئندہ دورے کے لیے سرخ اور سفید گیند کے دونوں سکواڈز میں نامزد کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!