ومبلڈن اوپن، پچیس فیصد شائقین کو اجازت ملنے کا امکان


ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کہا ہے کہ ہم پرامید ہیں کہ جب آئندہ ماہ گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا تو اس میں پچیس فیصد شائقین کو آنے کی اجازت دیدی جائے گی ، ان کا کہنا ہے کہ ہم پرامید ہے کہ کورونا کے باعث انگلینڈ میں پابندیاں اکیس جون سے مزید نرم ہو جائیں گی اٹھائیس جون سے شروع ہونے والے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عام حالات میں روزانہ 42 ہزار شائقین میچ دیکھنے آتے ہیں ، 2019 میں جب آخری بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کاانعقاد ہوا تھا تو اسے مجموعی طور پر 500397 شائقین نے دیکھا تھا جبکہ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ سال ٹورنامنٹ کو منسوخ کردیاگیا تھا ۔

تعارف: newseditor