راشد خان پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کیلئے لاہور قلندرز کو دستیاب ہونگے


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر راشد خان پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچوں کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم کو دستیاب ہونگے ، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچوں کا آغاز ابوظہبی میں جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا،راشد خان نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی تاہم بعد وہ زمبابوے کیخلاف سیریز میں نام آنے کی وجہ سے اپنی ٹیم افغانستان کو جوائن کرنے کیلئے چلے گئے تھے، اس حوالے سے راشد خان کا کہناہے کہ وہ خوش ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچوں کیلئے وہ لاہور قلندرز کی ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پہلے دو میچوں میں لیگ میں کھیل کر بہت اچھا لگا تھا اور لاہور قلندرز کی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا تھا، امید ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم بقیہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھے گی، راشدخان جو اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کی وجہ سے وہ سسیکس کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ نہیں کھیل سکیں گے جس کے بعد انہوں نے لاہور قلندرز کو اپنی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ جون میں وطن واپسی سے قبل مجھے اچھی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کو مل گئی ہے۔

error: Content is protected !!