فہد بھائی کھل کر کرکٹ کھیلیں،باقی ہم دیکھ لینگے، سرفراز احمد


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اداکار فہد مصطفی کو ان کی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیتیں دیکھ کر کھل کر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔سرفراز نے اس سے قبل فہد مصطفی کو پی ایس ایل کے سیزن 6 کے بقیہ میچز کیلئے ابوظہبی ساتھ چلنے کا کہا تھا۔ساتھ ہی علی ظفر نے بھی فہد مصطفی کے ساتھ کرکٹ میچ کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس میں انہوں نے سرفراز کو کپتان نامزد کیا تھا۔سرفراز احمد نے فہد مصطفی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا کہ آپ بس کھل کے کھیلیں باقی ہم دیکھ لیں گے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفی نے نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیتیں دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے تو وہیں معروف شخصیات بھی اس پر اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔

error: Content is protected !!