محمد رضوان 29 برس کے ہو گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔سپرمین کے نام سے مشہور قومی کرکٹر کو ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی پی سی بی کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے محمد رضوان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

بابر اعظم نے محمد رضوان کو حقیقی جانباز قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان محنتی اور بہترین کھلاڑی ہیں ، انہوں نے رضوان کی کامیابی اور خوشیوں کیلئے دعا بھی کی۔پی سی بی ان کے شاندار کرکٹ کیرئیر پر ایک نظر ڈالتے ہوئے انہیں سالگرہ کے دن کی مبارکباد دی۔

تعارف: newseditor